چھیڑ چھاڑ ، مبینہ زیادتی کی کوشش، پولیس تحقیقات شروع
ملتان(کرائم رپورٹر)شہر اور گردونواح میں چھیڑ چھاڑ اور مبینہ ہراساں کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سیتل ماڑی پولیس کو شاہ ٹاؤن کے رہائشی جہان نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کو اس کے استاد نے مبینہ طور پرہراساں کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کی۔دوسرے واقعے میں صدر جلالپور پولیس کو بستی کالرو سے عاصمہ بی بی نے اطلاع دی کہ وہ گھر میں سو رہی تھی کہ اس کا قریبی رشتہ دار ملزم جگنی مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اسے زبردستی پکڑ کر مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ اسی تھانے کو رابعہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی قریبی دکان سے سامان لینے گئی تو دکاندار نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments