فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص خوراک، چائنہ نمک تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص خوراک، چائنہ نمک تلف

ملتان ،خانیوال،وہاڑی،لودھراں میں کارروائیاں، 1لاکھ 35ہزار جرمانہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ملتان ڈویژن میں مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ 53 کلو ناقص خوراک اور 10 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا۔ ایم اے جناح روڈ پر بیکری کو ناقص صفائی، غیر معیاری پانی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ چاہ ڈھومری والا ہیڈ نو بہار اور 17 کسی میں دو کچا پاپڑ یونٹس کو 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔رشید آباد کالونی میں سویٹس شاپ کو 35 ہزار، انڈسٹریل اسٹیٹ میں بیوریجز پلانٹ کو ناقص صفائی اور پروسیسنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...