پرائیویٹ کلینک میں مبینہ زیادتی ڈسپنسر کے خلاف مقدمہ درج

پرائیویٹ کلینک میں مبینہ زیادتی  ڈسپنسر کے خلاف مقدمہ درج

چوک سرور شہید(نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پرائیویٹ کلینک پر کام کرنے والے ڈسپنسر پر اپنی خالہ زاد بہن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی (الف) اپنی والدہ کے ہمراہ دوائی لینے کے لیے چوک سرور شہید کے ایک پرائیویٹ کلینک گئی، جہاں چک نمبر 570 ٹی ڈی اے کا رہائشی شہباز بطور ڈسپنسر کام کرتا تھا۔ الزام ہے کہ شہباز نے متاثرہ کی والدہ کو دوائی لینے کے لیے باہر بھیج دیا اور مبینہ طور پر خاتون کو ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ کے اہلِ خانہ نے پولیس سے رجوع کیا، جس پر پولیس سٹی چوک سرور شہید نے متاثرہ کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...