کامسیٹس کیمپس میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ مہم کی نگرانی کیمپس ہارٹیکلچر کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر امجد فاروق کر رہے ہیں، جبکہ کمیٹی کے سیکرٹری محمد فاروق بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انچارج انتظامیہ یاسر اکرام، انچارج اکیڈمکس ڈاکٹر نازیہ سلیمان، انچارج انسانی وسائل صفدر عباس اور شعبہ ماحولیاتی علوم کے پروفیسر ڈاکٹر فرحان سعید موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments