سکولوں کے باہر ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد

 سکولوں کے باہر ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد

چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن پارکنگ کی اجازت، والدین کوعمل کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولز اور کالجز کھلنے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ۔ چھٹی کے اوقات میں سکولوں اور کالجز کے باہر صرف ایک لائن میں گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ڈبل لائن پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیوں، ٹھیلوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹی کے اوقات میں سکولوں اور کالجز کے باہر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے اور آمدورفت کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جائے ۔والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو سکول چھوڑتے یا واپس لینے کے دوران گاڑیاں سڑک پر ڈبل لائن میں پارک کرنے سے گریز کریں۔ اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کے مطابق مؤثر ٹریفک نظم و ضبط سے طلبہ، اساتذہ اور دیگر شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...