ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس اور گیٹ مین ٹیسٹ مکمل

 ریلوے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس اور گیٹ مین ٹیسٹ مکمل

127 پوائنٹس مین اور 35 گیٹ مین آسامیوں کیلئے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کے سپورٹس گراؤنڈ میں پوائنٹس مین اور گیٹ مین کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے رننگ فزیکل ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہوگئے ۔ فزیکل ٹیسٹ کا آغاز صبح 6 بجے ہوا، جس میں امیدواروں کی بڑی تعداد نے مقررہ وقت پر شرکت کی۔پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین کی 127 جبکہ گیٹ مین کی 35 آسامیوں کیلئے امیدواروں کا رننگ فزیکل ٹیسٹ لیا گیا۔ بھرتی کے عمل کو شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے ریلوے انتظامیہ نے مؤثر انتظامات کئے تھے۔

ڈویژنل پرسانل آفیسر محمد اسامہ اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر محمد اسحاق بلوچ نے ٹیسٹ کے انتظامی امور اور نگرانی میں اہم کردار ادا کیا۔ سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز پولیس بھی سکیورٹی و انتظامات کی نگرانی کیلئے موقع پر موجود رہے ، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان ریلویز ہسپتال کی ایمرجنسی ٹیم بھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔ڈویژنل سپورٹس انچارج اور ان کی ٹیم نے ٹیسٹ کے انعقاد، نگرانی اور تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کرانے کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بھرتی کا عمل میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہے ، تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...