سیدنا خیرالوریٰ کانفرنس احمد سعید کاظمی ودیگر کی شرکت

سیدنا خیرالوریٰ کانفرنس  احمد سعید کاظمی ودیگر کی شرکت

ملتان(کرائم رپورٹر)جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ٹی بلاک نیو ملتان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا 29 واں سالانہ مرکزی جلوس ’’کاروان مصطفی ؐ‘‘ علامہ سید ارشد سعید کاظمی کی قیادت میں نکالا گیا۔

جلوس قذافی چوک، مدنی چوک، سبزی منڈی چوک، شاہ رکن کالونی، میلاد چوک، گلشن مارکیٹ، الرحیم چوک، معصوم شاہ روڈ، گلستان چوک، خانیوال روڈ اور رشید آباد چوک سے ہوتا ہوا شاہی عیدگاہ پہنچا، جہاں غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مزار پر اختتام پذیر ہوا۔ کاروان مصطفیؐ میں 50 سے زائد جلوسوں نے شرکت کی، جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے ۔12 ربیع الاول کی شب جامعہ انوارالعلوم کے زیر اہتمام شاہی عیدگاہ میں سالانہ عظیم الشان بیسویں ‘‘سیدنا خیرالوریٰ ؐکانفرنس’’ بھی منعقد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...