میپکو تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے ، وقار احمد
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ویجیلنس میپکو کرنل (ر) وقار احمد نے کہا ہے کہ سکیورٹی عملہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز اور مستعدی سے انجام دے اور۔۔۔
میپکو ملازمین، صارفین، سرکاری اثاثوں، تنصیبات اور املاک کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں بروئے کار لائے ۔انہوں نے یہ ہدایات میپکو ریجن کے مختلف شعبوں، تنصیبات، گرڈ اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات سے وابستہ سکیورٹی انسپکٹرز اور سکیورٹی سارجنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کی تمام کالونیوں اور تنصیبات کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے، کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments