وہاڑی :جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والا یونٹ پکڑاگیا

 وہاڑی :جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والا یونٹ پکڑاگیا

سیفٹی ٹیم نے 910 لیٹر جعلی مشروبات تلف کرکے یونٹ کو 70 ہزار جرمانہ کیا

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے چنوں روڈ ظفر کالونی میں واقع بیوریجز پلانٹ پر چھاپہ مار کر مختلف معروف برانڈز کے نام سے تیار کی جانے والی جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کرلیں۔ پلانٹ سے ایکسپائر شدہ مشروبات کا اسٹاک بھی قبضے میں لیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی پر 910 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کردیں اور بیوریجز یونٹ کو 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعل سازی اور ناقص و غیر معیاری خوراک کی تیاری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...