دربار بابا نتھے شاہؒ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست منعقد
پیر راؤ صوفی اختر علی کی صدارت میں محفل سماع، ملکی سلامتی کیلئے دعا
میلسی(نامہ نگار ) دربار حضرت مخدوم پیر بابا نتھے شاہؒ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر راؤ صوفی اختر علی نقیبی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کے فروغ اور خدمتِ خلق میں بسر کیں، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دین کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ تقریب میں معروف قوال حبیب احمد و ہمنوا نے محفلِ سماع میں قوالی پیش کی۔
مہمانانِ خصوصی صدر پریس کلب میلسی سجاد احمد سعیدی اور چیئرمین احتساب کمیٹی میلسی پریس کلب محمد اسلم خان یوسف زئی تھے ۔ تقریب میں ملک محمد سرور سعیدی، رانا حسنین رضا منٹو، مرزا محمد سلیم قادری، میاں عدیل احمد، راؤ عابد علی، راؤ محمد شاہد، راؤ محمد تنویر، راؤ علی رضا نقیبی، راؤ علی اطہر نقیبی، جمیل نقیبی، ظفر اقبال سعیدی، خاور حسنین گجر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments