وہاڑی : جشنِ ولادتِ رسول ؐ پر ریلیاں

 وہاڑی : جشنِ ولادتِ  رسول ؐ پر ریلیاں

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰؐ کے سلسلے میں وہاڑی میں جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی اور اہلسنت کی جملہ تنظیمات کے زیر اہتمام مختلف ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عاشقانِ رسول ؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ریلیوں کے دوران فضائیں درود و سلام اور ‘‘سرکار کی آمد مرحبا’’ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ حضرت علامہ مولانا قاری یعقوب فریدی کے جامعہ غوثیہ فریدیہ مظہر العلوم، چک نمبر 35 ڈبلیو وہاڑی سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کی قیادت صاحبزادہ قاری احمد یعقوب فریدی نے کی۔ ریلی میں علماء کرام، طلبہ اور عاشقانِ رسولؐکی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...