پی ایم ایس افسروں کا ایل ڈی اے آفس کا مطالعاتی دورہ

پی ایم ایس افسروں کا ایل ڈی اے آفس کا مطالعاتی دورہ

ملتان کی جغرافیائی وتاریخی اہمیت،ترقی کے ماسٹر پلان پر تفصیلی گفت گو

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں پی ایم ایس افسروں کے مطالعاتی وفد نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطا الحق کھوکھر نے وفد کو ادارہ جاتی امور، ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس فرحان مجتبیٰ سمیت دیگر سینئر افسر بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو ایم ڈی اے کی کارکردگی، ادارہ جاتی ورکنگ، بجٹ اور مالیاتی نظم و ضبط سے آگاہ کیا۔

شہر میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری اور شہری ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وفد کو ایم ڈی اے کی زیرانتظام ہاؤسنگ سکیموں اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے مقررہ قوانین، منظوری اور نگرانی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ملتان کی جغرافیائی و تاریخی اہمیت، بڑھتی آبادی کی ضروریات اور پائیدار شہری ترقی کیلئے ماسٹر پلان کے خدوخال بھی زیر بحث آئے ۔بریفنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں افسران نے شہری منصوبہ بندی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف سوالات کئے ۔ ایم ڈی اے افسروں نے تفصیلی جوابات دیئے ۔ وفد نے ون ونڈو سیل اور ای بیز کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کے ارکان نے عطا الحق کھوکھر کو تعریفی شیلڈ پیش کی، جبکہ ایم ڈی اے کی جانب سے وفد کو ملتانی ثقافتی شیلڈ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...