ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم دورہ زرعی یونیورسٹی

 ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم دورہ زرعی یونیورسٹی

ملتان (خصوصی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی ملتان میں ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم نے دورہ کیا۔

دورے کا مقصد یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو صنعت اور کاروباری شعبے سے منسلک کرنے سمیت تحقیقی نتائج کو قابلِ عمل مصنوعات اور کامیاب کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر شرکا نے اس امر پر زور دیا کہ جامعات میں ہونے والی جدید تحقیق کو صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرکے ایسی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز تیار کی جائیں جنہیں مارکیٹ میں متعارف کرایا جاسکے ۔ اس اقدام سے ملکی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...