نبی کریم ؐ کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ،ارشد بھٹہ
زندگیاں اسوہ رسول ؐ کے مطابق ڈھال کر معاشرے میں امن قائم کیا جاسکتا
ملتان (لیڈی رپورٹر)سٹی ڈویلپمنٹ کونسل ملتان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ صدر سٹی ڈویلپمنٹ کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کیک کاٹا، جبکہ ملکی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ محبت، عقیدت اور خوشی کا عظیم موقع ہے ۔ نبی کریمؐ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے محبت، اخوت، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں۔ حضور اکرمؐ نے انسانیت کو امن، محبت اور مساوات کا درس دیا، اگر ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ نبویؐ کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں ریاض حسین بخاری، رانا کاشف نعیم، ضیاء انصاری، محی الدین انصاری، صفدر بخاری، امجد سعید تھہیم، بابر چودھری، رانا تنویر، اسحاق بھٹہ، شاہد قریشی، حاجی بلال سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments