بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

طویل بندش سے معمولات زندگی متاثر، ٹیوب ویل بند ہونے سے فصلوں کو نقصان

 میلسی (نامہ نگار ) سابق چیئرمین یونین کونسل ککری خورد اور مثالی کاشتکار میاں محمد عاصم ارائیں نے میلسی اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں، تاجروں اور بالخصوص کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش عوام کے لیے اذیت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کے ساتھ زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ ٹیوب ویل بند رہنے سے فصلوں کو بروقت پانی نہیں ملتا، جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ میاں محمد عاصم ارائیں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ، بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ شیڈول جاری اور کم وولٹیج سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...