وہاڑی : 12 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے فول پروف انتظامات
ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی، صفائی اور طبی سہولیات کیلئے محکموں کو الرٹ رکھا
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ضلع وہاڑی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی نگرانی میں تمام متعلقہ محکمے جلوسوں کے روٹس پر متحرک رہے اور شرکاء کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیے۔
پولیس افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے ، جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ جلوسوں کے ساتھ موجود رہا۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے انتظامات برقرار رکھے ، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سبیلوں کی چیکنگ کی۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی الرٹ رہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موجود رہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments