عید میلاد النبی ؐ پر پرچم کشائی فول پروف سکیورٹی انتظامات

عید میلاد النبی ؐ پر پرچم کشائی  فول پروف سکیورٹی انتظامات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں میلاد مصطفیٰ چوک میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔

ڈی پی او محمد عابد، ڈپٹی کمشنر حنا ارشد اور ایم این اے محمد خان ڈاہا نے علما کرام کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر فضا درود و سلام اور نعروں سے گونج اٹھی۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر خانیوال پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میلاد جلوسوں، محافل اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ محبت، رواداری اور اخوت کا عملی درس دیتی ہے۔ ایم این اے محمد خان ڈاہا نے بھی سیرت طیبہؐ پر عمل اور معاشرے میں بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...