ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، بروقت تکمیل کا حکم
پارک، لائبریری، سلاٹر ہاؤس اور سڑک منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کی ہدایت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے محمدی پارک، میونسپل لائبریری، خانیوال چوک، سلاٹر ہاؤس اور وہاڑی ملتان روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کا معیار یقینی بنانے کے ساتھ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
محمدی پارک سے شہریوں کو تفریح اور کھیل کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ لائبریری کی تزئین و آرائش سے مطالعاتی سہولیات بہتر ہوں گی۔ سلاٹر ہاؤس کی بحالی سے شہریوں کو صاف اور صحت بخش گوشت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ خانیوال چوک کے مونومنٹس شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی شناخت اجاگر کریں گے۔ جبکہ وہاڑی ملتان روڈ کے ڈیوائیڈرز پر شجرکاری سے ماحولیاتی بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments