ملتان بورڈ کا بورے والا کے یتیم طلبہ کیلئے سکالرشپ کا اعلان
میٹرک میں 60 فیصد نمبر اور فرسٹ ڈویژن لازمی، 26 اکتوبر تک درخواستیں طلب
ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے بورے والا کے ہونہار اور یتیم طلبہ و طالبات کیلئے پہلی مرتبہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ‘‘سکالرشپ’’ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سکالرشپ کیلئے تحصیل بورے والا کے ان طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہوں نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2026 ملتان بورڈ سے کامیاب کیا اور گیارہویں جماعت میں داخلہ لے لیا ہے ۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امیدوار کا ملتان بورڈ کے سرکاری یا الحاق شدہ ادارے سے ایس ایس سی کا امتحان کم از کم 60 فیصد نمبروں، یعنی فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونا ضروری ہے۔
صرف نئے امیدوار اہل ہوں گے ، جبکہ دوبارہ امتحان دینے اور نمبر بہتر کرنے والے امیدوار سکالرشپ کیلئے اہل نہیں ہوں گے ۔امیدوار کو ایس ایس سی کا رزلٹ کارڈ یا سرٹیفکیٹ بطور ثبوت جمع کرانا ہوگا۔ سکالرشپ صرف یتیم طلبہ کیلئے مختص کی گئی ہے اور والد یا متعلقہ سرپرست کے انتقال کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، نادرا یا کسی مجاز اتھارٹی سے جاری شدہ قابل قبول ہوگا۔امیدوار کے پاس تحصیل بورے والا، ضلع وہاڑی کا ڈومیسائل اور ملتان کے کسی سرکاری یا الحاق شدہ ادارے میں ایچ ایس ایس سی پارٹ ون میں باقاعدہ داخلہ ہونا ضروری ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق سکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دو سال کیلئے دی جائے گی۔ خواہشمند امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں 26 اکتوبر 2026 تک جمع کراسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments