ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 2 لڑکے زخمی
ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 2 لڑکے زخمیپل پاوڑیاں کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، زخمی نشتر ہسپتال منتقل
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان روڈ پر پل پاوڑیاں کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کمسن لڑکے شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنانواں کے رہائشی 25 سالہ محمد وسیم، 17 سالہ محمد اسد اور 14 سالہ سلیمان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اسی دوران مغرب کی جانب سے آنے والی ایک کار نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تینوں سوار شدید زخمی ہوگئے ۔ محمد وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ محمد اسد اور سلیمان کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا، جہاں سے تشویش ناک حالت کے باعث دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ملوث کار اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments