پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری ہے : ثاقب خورشید
پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد جاری ہے : ثاقب خورشید بلند و بانگ سیاسی نعروں اور وعدوں کا دور ختم ہوگیا : ایم پی اے ، کارپٹ روڈ کا افتتاح
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے شبانہ روز جدوجہد جاری ہے اب سیاست صرف وہ کر سکے گا جو عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت وقف رکھے گا بلند و بانگ سیاسی نعروں اور وعدوں کا دور ختم ہوگیا وہ چک نمبر 39 ڈبلیوبی میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کے بعد ضلعی صدر سوشل میڈیا پی ایم ایل این میاں نیرب خورشید اور سیکرٹری جمخانہ کلب و مقامی زمیندار چودھری فیصل کمبوہ کے ہمراہ اہل علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر عمر احسان سیٹھی، چودھری منیر،چودھری انور،ملک کریم بخش لنگڑیال،رانا محمد آصف، راشد ندیم،خالد خان ملیزئی،باؤ ساجد نوید، چودھری ارشد،رانا عدنان سمیت دیگر موجود تھے ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے سنہرے فیصلے کے مطابق گرین بسز میں طلباء،سینئر سیٹزن اور خواتین بلا معاوضہ سفر سے مستفید ہو رہے ہیں ڈسٹ فری ملتان روڈ کا بڑا پراجیکٹ جلد مکمل ہونے کو ہے جس سے لمبا سفر مزید آسان ہو جائے گا انہوں نے اپنے سیاسی دوستوں اور کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی کیونکہ کسی وقت بھی الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے انشائاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا محنتی سیاسیگن اور عوام کی خدمت کا جذبہ جنون کی حد تک رکھنے والوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments