پاکستان سری لنکا انڈر 17 میچ، ایس ایس پی آپریشنز کا سٹیڈیم کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 17 ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریا، پولیس ڈیوٹی اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ میچ کے دوران سکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments