بابا رب راکھا سرکار کے میلے میں کبڈی کا شاندار مقابلہ
شانی کی ٹیم کامیاب، ایم پی اے نعیم خان بھابھہ سمیت معززین کی شرکت
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) معروف صوفی بزرگ بابا رب راکھا سرکار کے سالانہ میلے کی تقریبات کے آخری روز شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ دلچسپ مقابلے سے شائقین خوب محظوظ ہوئے اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔میلے کے منتظمین چوہدری تیمور اسلم آف جرمنی، چوہدری شہزاد اسلم، چوہدری عرفان مستانہ اور چوہدری امجد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے نعیم خان بھابھہ، اختر عباس جوئیہ ایڈووکیٹ، ملک ریاض مسوان، نواب مشتاق خان خاکوانی، سجاد خان کھچی، منیر خان پہلوان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منصور منیر خان سمیت معززین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ بابا رب راکھا سرکار جیسے صوفی بزرگوں کی تعلیمات محبت، امن، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ ایسے میلوں سے صوفیانہ اور ثقافتی روایات زندہ رہتی ہیں۔ کبڈی جیسے روایتی کھیل نوجوانوں میں صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے میلہ منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔کبڈی کا سنسنی خیز مقابلہ 155 ڈبلیو بی ٹھینگی اور شانی گجر کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم شانی گجر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے میلے کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments