سی پی او کا سی ٹی او محمد نبیل کے آفس کا دورہ

سی پی او کا سی ٹی او محمد  نبیل کے آفس کا دورہ

ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان اختر فاروق نے سی ٹی او ملتان محمد نبیل کے آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خدمت مرکز اور مختلف ٹریفک برانچز کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران سی پی او ملتان نے خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف برانچز کے امور، دفتری ریکارڈ اور انتظامی معاملات کا بھی معائنہ کیا۔سی پی او ملتان نے متعلقہ افسروں اور عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...