آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی کی موت تشویشناک، فوادہاشم

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی کی موت تشویشناک، فوادہاشم

راجن پور، وہاڑی میں انسدادی اقدامات تیز کئے جائیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بہاولنگر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر ہنگامی جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے آوارہ کتوں کی تلفی اور پالتو کتوں کی ویکسینیشن کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ راجن پور اور وہاڑی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات وزیراعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہیں، جبکہ ان واقعات میں انسانی اموات پر حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ شہریوں اور راہ گیروں کو آوارہ کتوں سے محفوظ رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ تمام ڈپٹی کمشنرز آوارہ کتوں کی موجودگی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی افسروں حکومتی پالیسی کے مطابق میونسپل سروسز کی مسلسل اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے محض زبانی دعوؤں اور اعدادوشمار سے کام نہیں چلے گا بلکہ ڈپٹی کمشنرز کی فیلڈ میں موجودگی نظر آنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...