روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں، فیصل سلیم

روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں، فیصل سلیم

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ انسپکشن بڑھانے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ روٹی اور آٹے کی قیمتیں ہر صورت سرکاری نرخوں کے مطابق برقرار رکھی جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ زہرہ نور بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔ اور بازاروں، مارکیٹوں، کریانہ سٹورز اور تندوروں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں۔ بالخصوص روٹی اور آٹے کی قیمت، وزن اور معیار کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے ۔ تمام افسر اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے ادا کریں اور گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...