ڈی ایس پی سیف سٹی جواد سخا کی نماز جنازہ ادا،تدفین
سی پی او اخترفاروق کی شرکت، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ،اہلخانہ سے تعزیت
ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق نے ڈی ایس پی سیف سٹی ملتان جواد سخا گورایہ مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جواد سخا گورایہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔سی پی او ملتان اختر فاروق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔سی پی او ملتان نے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور ہمت و استقامت کی دعا بھی کی۔اس موقع پر پولیس افسر اور دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے ۔مرحوم کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملتان پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments