نہم، دہم کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، 23 نومبر آخری روز

 نہم، دہم کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، 23 نومبر آخری روز

پنجاب بورڈز کمیٹی نے تعلیمی سیشن 2026-27 کا نیا شیڈول جاری کردیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے جماعت نہم اور دہم کے ریگولر طلبہ کے لئے تعلیمی سیشن 2026-27 کے آن لائن داخلوں کے شیڈول میں توسیع کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ طلبہ 23 نومبر 2026 تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکیں گے ، جبکہ 24 نومبر سے 7 دسمبر تک 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلے جمع کرائے جاسکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے تعلیمی بورڈز ملتان اور لاہور کی تجاویز پر عوامی مفاد میں جماعت نہم اور دہم کے داخلوں کے شیڈول کی منظوری دی ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کے ریگولر طلبہ کے لئے بغیر کسی اضافی فیس کے آن لائن داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 23 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 نومبر سے 7 دسمبر 2026 تک داخلہ فارم 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکیں گے ۔ مذکورہ اضافی فیس متعلقہ تعلیمی بورڈ کو ادا کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...