شیشم کے درخت پر بیماری کا حملہ،کسانوں کو نقصان
درخت پر کیڑا چڑھ جا تا ہے جس سے درخت مکمل سوکھ جاتے ہیں
داؤدخیل ( نمائندہ دنیا )ضلع میانوالی کے علاقوں میں شیشم کے درختوں کو بیماری نے تباہ کر دیا اور جہاں ملک کی بہترین شیشم پیدا ہوتی تھی وہی اب یہ درخت بالکل ختم ہو رہا ہے ، پانچ سات سال سے داؤدخیل میں نہر تھل کے ساتھ شیشم کے بڑے اور بہترین درخت تھے لیکن بیماری نے ان کو بالکل ہی ختم کر دیا ہے ، اس موسم میں ایک کیڑا درخت پر چڑھ جاتاھے دیکھتے ہی دیکھتے درخت سوکھ جاتا ہے کسانوں کو بے تحاشہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، محکمہ جنگلات کے اعلی افسران کو اس قیمتی درختوں کی نسلوں کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ یہ درخت بچ جائیں اور ان کی نسل میں اضافہ ہو وزیر اعظم پاکستان کے حلقہ این اے 95میں شیشم کے درختوں پر بیماری کے حملے سے درخت مکمل طور پر سوکھ کر تباہ ہو رہے ہیں ۔