موسم تبدیل ، پینے کے پانی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ، شدید قلت پیدا ، آئندہ ماہ بحران کا خدشہ

موسم تبدیل ، پینے کے پانی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ، شدید قلت پیدا ، آئندہ ماہ بحران کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موسم کی تبدیلی کے پیش نظر پینے کے پانی کابڑھتی ہوئی مزید ڈیمانڈ کے پیش نظر صورتحال کو گھمبیر ہوتی جا رہی ہے بالخصوص آئندہ ماہ سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔۔۔

جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وارہ بندی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نا یابی نے مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ،اور کئی علاقوں میں مضر صحت گٹروں ملے پانی کی فراہمی نے صورتحال کو ابھی سے سنگین بنا دیا ہے اور یہاں پینے کے شفاف پانی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پہلے ہی کا لے یرقان کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے ،دوسری طرف پانی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے شہر میں ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی سپلائی کیلئے کوئی کوشش نظر نہیں آ رہی ،معمول کی شکایات پر عملدرآمد میں بھی سست روی کا شکار ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی شعبوں کی طرف سے وسائل کی کمی کا رونا معمول بن چکا ہے ، جس کی آڑ میں دستیاب وسائل کو بھی استعمال نہیں کیا جا رہا، اگر دستیاب وسائل کو ہی بروئے کار لایا جا ئے تو 70فیصد مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے مگر انتظامی افسران سنجیدہ ہی نہیں، جس کا فائدہ نچلی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے اور لوگوں کی سینکڑوں شکایات التواء کا شکار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں