چینی ، دالوں ، گھی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی

چینی ، دالوں ، گھی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر چینی،دالوں،مصالہ جات ، گھی اور گندم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وسیع پیمانے پر ذخیرہ اندوزی عروج پر پہنچ گئی۔۔۔

جس پر حکومت نے سٹاکسٹوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے مصنوعی مہنگائی کے ذریعے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے بروقت نمٹنے کے احکامات جاری کر دیئے ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ اداروں کی جانب سے موصول ہونیوالی رپورٹس کی روشنی میں حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے قبل ازوقت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں سرگودھا سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں چینی، دالوں،گھی اور آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پر سٹہ بازی کے ذریعے ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ، اس ضمن میں سرگودھا کے 58،لاہور 100، شیخوپورہ 48،راولپنڈی 77،گوجرانوالہ 82، فیصل آباد 41ساہیوال 91،ملتان 122بہاؤالپور 143اور ڈی جی خان میں179سٹاکسٹ/ڈیلرز کی نشاندہی کی اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں خود ساختہ رد و بدل اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں