غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہر اور گرد و نواح میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ بند نہ ہوسکا ۔۔

قصاب سلاٹر ہائوس کی بجائے گھروں میں ہی لاغر جانور ذبح کرکے فروخت کررہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غفلت کے باعث فیصل آباد کے شہری بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں قصابوں کی جانب سے سلاٹر ہاوس میں لے جاکر جانور زبحہ کرنے کی بجائے گھروں اور نجی سلاٹر ہاوس میں ہی جانور ذ بح کرلیے جاتے ہیں قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا غیر تصدیق شدہ مضر صحت گوشت فروخت کررہے ہیں۔ لیکن کوئی بھی ادارہ اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دینے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی صحت دائو پر لگ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں