پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے مختلف تنظیموں کی ریلی

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے مختلف تنظیموں کی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہیں،جس کی روک تھام کے سلسلہ میں۔۔

 روزگار ٹیم پاکستان,ابو القاسم بلڈ ڈونر سوسائٹی,کمبو یوتھ آرگنائزیشن اور ضلعی پولیس کی طرف سے گول چوک سے مشترکہ ریلی ریلی نکالی گئی ،ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی خطرناک اور خونی کھیل ہے ،جس پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے اور قابل سزا بھی،جس سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا، اس کام میں اپنے اردگرد ملوث افراد کی نشاندھی پولیس کو کریں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جاسکے ، والدین اپنے بچوں کو خطرناک کھیل سے روکیں تاکہ ان کی زندگی اور مستقبل محفوظ رہ سکے ۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کی قطعاً کوئی اجاز ت نہیں۔ اس جان لیوا کھیل میں ملوث اشخاص کے بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں