مرکزی جامع مسجد بگویہ چوک بارش کے تالاب میں تبدیل

 مرکزی جامع مسجد بگویہ چوک بارش کے تالاب میں تبدیل

بھیرہ(نامہ نگار )مولانا ظہور احمد بگوی لنک روڈ مرکزی جامع مسجد بگویہ چوک بارش کے دنوں میں تالاب کا منظر پیش کرتا ہے اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود بلدیہ حکام نے چوک سے مستقل بنیادوں پر نکاسی اب کا کوئی انتظام نہیں کیا۔۔۔

جس کے باعث ہوشیار انجینئرنگ کے اس شاہکار چوک سے مسجد کو انے جانے والے نمازی اہل محلہ اور راہ گیر مشکلات سے دو چار ہیں متولی جامع مسجد مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی اور اہل محلہ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کو دیکھنے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور نمازی بارش کے دنوں میں بھی مسجد با آسانی آ جا سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں