سرکاری سکولوں کے نویں کے طالبعلم میٹرک کیلئے نااہل ، صرف 10 فیصد ٹیسٹ میں پاس

سرکاری سکولوں کے نویں کے طالبعلم میٹرک کیلئے نااہل ، صرف 10 فیصد ٹیسٹ میں پاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع کے سرکاری سکولوں میں پرائمری اور مڈل تک تعلیمی معیار کی ابتری کے باعث ہائی اور ہائر سکنڈری شعبہ جات بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں اور صورتحال ہائری اور ہائر سکنڈر ی سکولوں کیلئے باعث تشویش بنتی جا رہی ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں جماعت ہشتم تک پاس فیل کا تصور نہیں تمام طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی پالیسی نے متذکرہ ابتدائی تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ،جہاں کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں جس کا خمیازہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کو بھگتنا پڑرہاہے ، داخلہ مہم 2024کے تحت رواں ماہ نویں کلاس پروموٹ ہونیوالوں کے ٹیسٹوں کی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباًنصف سے زائد طلبہ مکمل طور پر میٹرک پارٹ ون کیلئے نا اہل ہیں 20 فیصد طلبہ کو حروف تہجی صحیح لکھنا نہیں آتے ،تقریباً 30 فیصد طلبہ میں انگریزی کے چھوٹے بڑے حروف کو لکھنے کی مہارت موجود نہیں،زیادہ تر بچے ریاضی کے بنیادی تصورات سے نا بلد ہیں ، بیشتر بچے جمع، تفریق اور تقسیم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،بڑی مشکل سے 10 فیصد طلبہ داخلہ ٹیسٹ کو پاس کرنے میں کامیاب ہوئے اور یہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،ہائی اور ہائر سکنڈر ی سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بنیادی تعلیم کا سٹرکچر بہتر نہ ہونے سے اس کے مستقبل میں نقصانات کے ساتھ ساتھ قومی خزانے پر بھی یہ بوجھ بنتا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں