سبزیاں پھل ، دیگر اشیا مہنگی ، آٹا بھی سستا نہ ہوسکا

سبزیاں     پھل    ،    دیگر    اشیا    مہنگی    ،    آٹا   بھی  سستا   نہ   ہوسکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عید گزرنے کے 5 روز بعد بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی جبکہ گندم سستی ہونے کے باوجود عوام کو سستا آٹا دستیاب نہیں ہے۔۔۔

’ سبزیاں اور پھل عوام کی دسترس سے باہر’ ذخیرہ اندوز عوام کو لوٹنے میں مصرو ف ہیں تفصیل کے مطابق عید گزرنے کے بعد بھی سبزیوں اور پھلوں کے دام کم نہ ہو سکے ’ انتظامیہ کی غفلت و لا پرواہی آدمی پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ سن کر آگے نکل جاتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات رمضان بازار اور قیمتیں کم کرنے کے بارے میں صرف لفظوں کی حد تک رہے ذخیرہ اندوز انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو اب بھی لوٹ رہے ہیں جو حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، گندم کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں بھی 500روپے تک کی کمی کا ریلیف تاحال عوام تک نہیں پہنچ سکا،حکومت کی جانب سے 3900روپے فی من امدادی قیمت مقرر کی گئی ہے مگر کھلی مارکیٹ میں گندم 3200روپے سے 3300روپے فی من میں فروخت ہورہی ہے ،جس پر آ ٹے کا تھیلا جہاں بدستور پرانے نرخوں پر دستیاب ہے وہا ں تندور مالکان نے بھی روٹی اور نان سستا نہیں کیا، الٹا عید کے موقع پر پانچ سے دس روپے کا اضافہ کر کے ہر طرف نئے اضافی ریٹس لگا دیئے گئے ہیں جس پر صار فین کا کہنا ہے کہ حکو مت کو چاہیئے تھا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کروائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں