ملک 70 سال سے تجربہ گاہ بنا ہوا ہے ،راؤ طاہر مشرف

ملک 70 سال سے تجربہ گاہ  بنا ہوا ہے ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا) جو بھی حکومت آتی ہے وہ اپنا تجربہ کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے ملک 70 سال سے تجربہ گاہ بنا ہوا ہے جس سے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک نظام نہیں ہے جو اصل خرابی ہے جب تک یکساں قانون نافذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ترقی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تجربوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں ادارے اپنا کام خود کرلیں گے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جس کی طرف کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شروع کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں