ٹاسک فورس ٹیم نے 3بجلی چور پکڑ لئے

 ٹاسک فورس ٹیم نے  3بجلی چور پکڑ لئے

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )واپڈا کلورکوٹ کی ٹاسک فورس ٹیم نے ایس ڈی او واپڈا کلورکوٹ کی قیادت میں تین افراد کو بجلی چوری کرتے ہوے پکڑ لیا۔۔۔

تینوں کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمات درج کرا دیے ،تفصیلات کے مطابق واپڈا کلورکوٹ کے ایس ڈی او شہریار احمد خان کی سربراہی میں واپڈا کی ٹاسک فورس ٹیم نے دوران چیکنگ محمد اعجاز ،رضوان عباس،محمد فاروق کو واپڈا کی مین پی وی سی تار سے مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور تینوں صارفین کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں