ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ،اضافی قیمتوں پر فروخت

ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ،اضافی قیمتوں پر فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ا شٹامپ پیپرز کی بلیک مارکیٹنگ اور اضافی قیمتوں پر فروخت نے سائلین کو خوار کر کے رکھ دیا ہے۔۔۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس سلسلہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران موصول ہونیوالی درجنوں شکایات اور حکام بالا کی ڈائریکشن پربھی انتظامیہ عملدرآمدکروانے میں ناکام چلی آ رہی ہے ،صورتحال کے باعث ا شٹامپ پیپرز کے حصول میں عام آدمی رل کر رہ گیا ہے ، سائلین نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پر معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف پروب انکوائری کرنے کے علاوہ ا شٹامپ پیپرز کی با آسانی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں