یونیورسٹی آف سرگودھا میں کاپی رائٹس پر خصوصی نشست

یونیورسٹی آف سرگودھا میں کاپی رائٹس پر خصوصی نشست

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے ذہانتی ملکیت کے حقوق، ٹریڈ مارکس، کاپی رائٹس، لائسنسز، اور پیٹنٹس کے موضوع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں سینئر ایگزامینر پیٹنٹس انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان شاکرہ خورشید، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شاکرہ خورشید نے آئی پی آر کے حقوق کے عملی مضمرات کے بارے میں بریف کرتے ہوئے غیر متزلزل جذبے اور جدت طرازی کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کے اہم کردار اور ذہانت پر مبنی غیر جسمانی اثاثوں کو مؤثر بنانے کے لیے مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فکری ملکیت کے احترام کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ماحول کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جو دائمی جدت اور لامحدود تخلیقی صلاحیتوں کے لیے سازگار ہو۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کے طلبہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور روابطِ تجارت کی دنیا میں فکری ملکیت کے حقوق کے بارے میں آگاہی نا گزیر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں