خوشاب کی انتظامیہ چکن کے ریٹس پر عملدرآمد میں ناکام

خوشاب کی انتظامیہ چکن کے ریٹس پر عملدرآمد میں ناکام

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب کی ضلعی انتظامیہ نئے نرخنامے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام،چکن ڈیلرز ایسوسی ایشن کا سرکاری نرخوں پرمرغی کا گوشت بیچنے سے انکار،چکن فروش دکانوں کو تالے لگا کر گھروں کو چلے گئے ۔

 چکن فروشوں کا موقف ہے کہ ان کیلئے مہنگا چکن خرید کر صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنا ممکن ہی نہیں،عام شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے عوام پر ترس کھاتے ہوئے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدام اٹھا ہی لیا ہے تو ضلعی انتطامیہ کی ذمہ داری ہے کہ نئے نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ، جبکہ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے نرخوں کی آڑ میں غریب چکن فروشوں کو رگڑا لگانے کی بجائے برائی کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے پولٹری مافیا کے خلف قانون کو حرکت میں لایائے جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ غریب چکن فروشوں کے گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں