ہر تحصیل میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کر دئیے ،شفیع اللہ جان

 ہر تحصیل میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کر دئیے ،شفیع اللہ جان

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی شفیع اﷲ خان نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوے ۔۔

ہر تحصیل میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کر دیئے کئے گئے ہیں۔ انھوں نے عیسٰی خیل ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کے وژن اور اے آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈی پی او میانوالی مطیع اﷲ خان نوانی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوے تحصیل لیول پر ٹیسٹنگ سنٹرز کیلئے سہولیات میسر کر دی ہیں جہاں شہریوں کیلئے نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنسز کا اجراء پورے میرٹ پر جاری ہے اور میں اپنی نگرانی میں امیدواروں سے ٹیسٹ لے رہا ہوں۔شہری پہلی فرصت میں ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں