بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ضروری:حاکم خان

 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ضروری:حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت کی چمنی سے اٹھنے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافہ کا باعث ہے۔۔

 جس کیلئے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا انتہائی ضروری ہے وہ علاقہ میں قائم بھٹہ خشت کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ زگ زیگ سے دھواں ختم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو صحت مند آب و ہوا میسر ائے گی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان بھٹہ کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی انہوں نے زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ جات کو جرمانہ بھی کیا اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی سنٹر کا دورہ کیا اور خواتین سے ان کے مسائل معلوم کئے انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کو بروقت رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں