فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں‘20کلو مصالحہ جات تلف‘جرمانے

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں‘20کلو مصالحہ جات تلف‘جرمانے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی میانوالی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں،ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے۔۔

آدھامن مصالحہ جا ت تلف،مجموعی طور پر134000روپے کے جر مانہ عائد،ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کا صحت دشمن عناصر کے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کا معائنہ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 64020لیٹر دودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت ناقص،غیر معیاری کھانے کی اشیا میں شامل 7کلوگرام مختلف غیر معیاری کھانے کی اشیا،1کلو گرام کیمیکل،1کلو گرا م کلر،28لیٹر کولڈ ڈرنک موقع پر تلف کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں