چھاپہ مار کارروائیاں‘بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد

چھاپہ مار کارروائیاں‘بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد

کمرمشانی (نامہ نگار )خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پولیس کی خصوصی ٹیم کے ساتھ مل کر سلسلہ وار چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں جعلی ادویات اور بغیر ورانٹی برآمد کی گئیں۔۔۔

 جن کا شبہ ہے کہ وہ جعلی اور دو نمبر وارنٹی ہیں اور موقع پر ہی فارم 4پر نمونے بھی لیے گئے ۔ ڈی ٹی ایل، ڈی ایس ایل کے چالان کیا اور ڈسٹری بیوٹر ڈسٹری بیوشن پریکٹسز کی خلاف ورزی پر ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت چالان کیا جاتا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ ڈی کیو سی بی میانوالی کو بھجوا دی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطا بق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں