تالے توڑ کر 50لٹر ڈیزل‘20لٹر پٹرول ‘نقدی چوری

 تالے توڑ کر 50لٹر ڈیزل‘20لٹر پٹرول ‘نقدی چوری

شاہ پور (نمائندہ دنیا)نامعلوم چور ساہیوال روڈ پر کوٹ شادا کی ایک پٹرول ایجنسی کے تالے توڑ کر پچاس لٹر ڈیزل اور بیس لٹر پٹرول مالیت بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے چوروں نے گلے کا تالہ توڑکر ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقدی بھی چوری کرلی۔

قصبہ نتھووالہ کے ایک زمیندار قیصر شاہ کے ڈیرہ سے نامعلوم چور سولر ٹیوب ویل کا انورٹر مالیتی 60 ہزار اور چھ گٹو کھاد مالیتی 60 ہزار روپے چوری کر لئے اور فرار ہو گئے ، جھاوریاں بائی پاس پر محمد امیر کے ڈیرہ پر کھڑے ڈمپر سے دو عدد بیٹریاں اور دو عدد بکرے مالیتی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے سرکل کے تینوں تھانوں میں ہونے والی چوریوں کے مقدمات پولیس نے الگ الگ درج کرلئے ہیں

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں