9سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘لاش لٹکاکر خودکشی کا ڈرامہ

9سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘لاش لٹکاکر خودکشی کا ڈرامہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی گاؤں میں 9سالہ بچی کو مبینہ طور پر سوتیلے بھائی نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹکا کر پھانسی دیدی، بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ۔۔۔

گھریلو جھگڑے پر 9سالہ بچی نے خودکشی کی ہے ، سلانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر62 جنوبی میں میں 9سالہ مبین فاطمہ کو مبینہ طور پر اس کے 14سالہ سوتیلے بھائی رمضان علی نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا اور لاش چھت کے لوہے کے گارڈر سے لٹکا دی ، بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچی نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے ، گاؤں کے لوگوں کا موقف ہے کہ اتنی چھوٹی بچی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی نہیں کرسکتی ، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچی کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی اور بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کردی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی قتل یا خودکشی کا تعین ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں