پنجاب اور وفاق میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ،شازیہ بانو

پنجاب اور وفاق میں ریکارڈ ترقیاتی  کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب اور وفاق میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے اور بہت جلد عوام دیکھیں گے کہ انہوں نے درست قیادت کا انتخاب کیا ہے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جن حالات سے ملک گزر رہا ہے اس پر قابو پانے کیلئے حکومت کو کچھ وقت درکار ہے اس کے بعد عوام کیلئے آسانیاں ہی آسانیاں ہونگی حکومتی اقدامات سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور انہیں علم ہے کہ ن لیگ کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی’ استحکام اور بقاء کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کررہے ہیں جس سے تحصیلوں کی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی عوام کے مفادات کو ترجیح دی جائیگی اور عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائینگی جو سابقہ دور حکومت میں نہیں دی گئی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی مسلم لیگ ن کا ماٹو ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں