رقبہ الاٹ ،33سال بعد بھی انتقال وراثت نہ ہوسکا،متاثرین

رقبہ الاٹ ،33سال بعد بھی انتقال وراثت نہ ہوسکا،متاثرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نواحی علاقے رکھ نور کے رہائشی اﷲ دتہ،سبھرائی خاتون،صوفیہ نورین اور علی حسن کا روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں 1990 میں رکھ نور کے متبادل۔۔۔

برجینگ کیمپ سکیم میں رقبہ الاٹ کیا گیا تھا،33 سال گزرنے کے باوجود ہمیں انتظامیہ کسی قسم کی قانونی رکاوٹ نہ ہونے کے باوجود بھی انتقال وراثت دینے سے انکاری ہے ،میں اﷲ دتہ سمیت 30 کے قریب خاندان اپنے حق کے لئے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک ہار چکے ہیں،نائب تحصیلدار نور پور رانا یوسف انتقال وراثت کو بے جا اعتراضات لکھا کر لٹکائے ہوئے ہیں،ڈی سی خوشاب،اے ڈی سی آر خوشاب سمیت دیگر دفاتر میں بھی کارروائیوں کی لئے کئی بار اپیل کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،ذمہ دار اعلیٰ افسران اور حکومت پنجاب بلخصوص وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل ہیں کہ بڑھاپے کی اس عمر میں ہمیں اپنا حق دلائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں