ریسکیو 1122شاہ پور کے انچارج کا طلبہ وطالبات کو لیکچر

ریسکیو 1122شاہ پور کے انچارج کا طلبہ وطالبات کو لیکچر

شا ہ پور(نمائندہ دنیا ) ہنگامی حالات میں انسانی جان بچانے کے طریقوں کے بارے میں جاننا اور ان کو وقت پر استعمال کرنے سے انسانی جان بچانا ممکن ہے ، ہر انسان کو ہنگامی حالات سے نمٹنے۔۔۔

سی پی آر دینے ، زخموں پر پٹی لگانا ، خون کے بہاو کو روکنا ، بجلی کے جھٹکے سے بے ہوش انسان کو ہوش میں لانا ، سانپ ، بچھوں کے کاٹنے کی صورت میں انسانی جان کے بچاو کی کوشش کرنے کے طریقوں کے بارے میں علم ہونا چاہئے یہ بات ریسکیو 1122 شاہ پور کے انچارج ای ایم ٹی محمد ہاشم ، ایس ای محمد عمران خان ، ای ایم ٹی محسن شاہ نے ایک نجی سکول میں طلباء و طالبات کو انسانی جانوں کے بچاؤ کے مختلف طریقوں سے روشناس کراتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پرنسپل عظیم شریف اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔ ریسکیو کے عملہ نے طلباء و طالبات کو سی پی آر اور آگ بجھانے ، ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو صحیح طریقے سے ان کی جگہ پر بٹھانا ، فرسٹ ایڈدینے کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ اور عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں